خوبصورتی اداکاری میں چار چاند لگادیتی ہے ‘ماڈل سائرہ کبیر

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:17

خوبصورتی اداکاری میں چار چاند لگادیتی ہے ‘ماڈل سائرہ کبیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اکتوبر۔2016ء) ٹی وی کی معروف اداکارہ وماڈل سائرہ کبیر نے کہا ہے کہ خوبصورتی اداکاری میں چار چاند لگادیتی ہے میں زندگی کوبھرپور طرح سے گزارنے کی عادی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرےئرکاآغاز ٹی وی کمرشل سے کیاتھا جس نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔میں سکول و کالج میں لائق سٹوڈنٹس میں شمار ہوتی تھی ۔والدین نے چھوٹی عمر میں میری شادی کردی ،میر ے شوہر محبت کرنے والے شخص ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام توجہ ٹی وی ڈراموں اور ٹی وی کمرشل پر مرکوز ہے بے شمار فلموں کی آفرز آتی ہیں مگر میرا فلم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے