پی ٹی اے نے غیر قانونی فیس وصول کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اکتوبر 2016 13:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر 2016ء) : پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی فیس وصول کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے غیر قانونی فیس وصول کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق صارفین کوبغیر بتائے ماہانہ فیس میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کمپنیوں کے صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :