دبئی : ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے تجدید کردہ نئے ٹریفک جرمانوں کی فہرست جاری کر دی

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:04

دبئی : ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے تجدید کردہ نئے ٹریفک جرمانوں کی فہرست جاری ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء): دبئی ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیئے نئے جرمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے ۔ جو کہ مندرجہ ذیل ہیں ۔
۔خطرناک ڈرائیونگ پر 2000درہم جرمانہ اور 30دن کے لیے گاڑی ضبط کی جائے گی۔ الکوحل استعمال اور ڈروائیونگ پر عدالتی حکم کے مطابق اور 60 دن کے لیے گاڑی ضبط۔ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانا ۔

1000درہم جرمانہ اور 60 دن کے لیے گاڑی ضبط۔ کسی کی موت کاسبب بننا ۔ عدالتی حکم کے مطابق جرمانہ اور 30 دن کے لیے گاڑی ضبط۔ حادثہ کا سبب بننے کے باوجود گاڑی نہ روکنے پر عدالت کی طرف سے جرمانہ اور 60 دن کے لیے گاڑی ضبط۔ بے ہنگم ڈرائیونگ کرنے والوں پر 2000درہم جرمانہ اور 30 دن کے لیے گاڑی ضبط۔ سگنل توڑنے پر 800درہم جرمانہ 15دن کے لیے گاڑی ضبط۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس اہلکار کے روکنے کے باوجود بھاگ جانے پر 800درہم جرمانہ 15 دن کے لیے گاڑی ضبط۔

ٹرک سے خطرناک اوورٹیکنگ کرنے پر 800درہم جرمانہ اور 60دن کے لیے گاڑی ضبط۔تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے پر عدالت کی طرف سے جرمانہ کیا جائے گا۔ حادثے میں شدید زخمی ہونا یا کرنے پر عدالت کی طرف سے جرمانہ اور سزا۔ مقررہ حد سے زائد رفتار پر گاڑی چلانا 800درہم جرمانہ ۔ ہارڈ شولڈر پر اوور ٹیکنگ کرنا600درہم جرمانہ ہو گا۔ کسی بھی جگہ سے سڑک پر خطرناک طریقے سے داخل ہونے پر 600 درہم جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

کسی حادثے کی صورت میں شہریوں کو معمولی زخمی کرنے پر عدالت کی طرف سے جرمانہ کیا جائے گا۔ممنوعہ جگہوں پر اوور ٹیکنگ کرنے پر 600درہم جرمانے کی سزا ہو سکی ہے ۔ اسکے علاوہ متعدد ایسی خلاف ورزیاں جن پر جرمانے عائد کیا جاسکتے ہیں۔ جرمانوں کی فہرست دیکھنے کے لیے آر ٹی اے کی ویب سائٹ ، یا دبئی ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔