گوشی خان بھی نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کا حصہ بن گئے

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) اسٹیج سے تعلق رکھنے والے دیگر اداکاروں کی طرح گوشی خان بھی نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کا حصہ بن گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف رائٹر ، ڈائریکٹر و اداکار گوشی خان کو ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنے مزاحیہ شو کی کاسٹ میں شامل کر لیا ہے جس میں وہ اداکار سردار کمال ، اکمل راہی ، گوگا جی ، ماہم رحمان اور طارق ٹیڈی کے ساتھ پرفارم کریں گے ۔گوشی خان اپنے فن کیریئر میں پہلی مرتبہ کسی نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو کا حصہ بنے ہیں ۔