صوفیانہ کلام گا کر مجھے دلی تسکین ملتی ہے ‘ حناء نصر اللہ

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:48

صوفیانہ کلام گا کر مجھے دلی تسکین ملتی ہے ‘ حناء نصر اللہ
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) نامور گلوکارہ حناء نصر اللہ نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام گا کر مجھے دلی تسکین ملتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی گائیکی میں سب سے زیادہ توجہ صوفیانہ کلام پر ہی رکھی ہے ، محرم الحرام کے بعد اپنی آڈیو البم ریلیز کروں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر میاں محمد بخش کا کلام بیحد پسند ہے کیونکہ ان کے کلام میں زندگی کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے اور جو بات انہوں نے اپنے دور میں کہی وہ آج حقیقت بن کر ہمارے سامنے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عابدہ پروین صوفیانہ کلام میں میری استاد کا درجہ رکھتی ہیں ، وہ بھی اپنی تمام زندگی صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے ہی گزار رہی ہیں اور ان کی وجہ شہرت بھی صوفیانہ کلام ہی ہے ۔ حناء نصر اللہ نے مزید کہا کہ میں محرم الحرام کے بعد صوفیانہ کلام پر اپنی ایک آڈیو البم ریلیز کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :