اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:39

جنیوا ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہائی کمشنر کے ترجمان نے جنیوا میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی صورتحال کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے عالمی ادارے کو علاقے میں غیر مشروط رسائی دینے کی بات دہرائی ۔

ترجمان نے کہا کہ ہائی کمشنر زید رعد الحسین مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہ دونوں ملکوں کو اشتعال انگیز بیانات سے گریز اور صورتحال کو بات چیت کے ذریعے معمول پر لانا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ ہائی کمشنر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے لیے اپنا تعاون دینے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :