عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا عمل جاری ‘ فی بیرل قیمتیں 51 ڈالر سے تجاوز کرگئیں

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:35

سنگا پور۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو مسلسل 5 ویں سیشن میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔

(جاری ہے)

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت تیل کی قیمتوں میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 45 سینٹ کے اضافے کے بعد 49.14 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔تیل کی تجارت سے وابستہ بروکروں کا کہنا ہے کہ امریکی پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے خام تیل کے انوینٹریز میں کمی کی اطلاعات کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 0.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل کے سودے 51.29 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :