ایریکسن کا 3ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:35

سٹاک ہوم۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) ٹیلی کام مصنوعات بنانے والی کمپنی ایریکسن نے 3ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قبل ازیں میڈیا میں اس طرح کی اطلاعات آئی تھیں کہ کمپنی ملازمین کی ایک بڑی تعداد کو فارغ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اصلاحاتی پروگرام کے تحت سویڈن میں 3ہزار ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے۔

تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ تحقیق اور ترقی کے شعبے میں پیش رفت کیلئے مزید ایک ہزار ملازمین کو بھرتی کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام طویل المیعاد بنیادوں پر مسابقت کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے۔ اس وقت ایریکسن کمپنی میں ایک لاکھ 16ہزار ملازمین کام کررہے ہیں جن میں سے 16ہزار کے قریب ملازمین صرف سویڈن میں کمپنی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :