جدیدطریقہ سے ٹیوب ویل کی تنصیب، بجلی اورڈیزل کی مدمیں کروڑوں رو پے بچائے جاسکتے ہیں، ما ہرین زراعت

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:19

سرگودھا۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ جدیدطریقہ سے ٹیوب ویل لگانے سے بجلی اورڈیزل کی مدمیں نہ صرف کروڑوں رو پے بچائے جاسکتے ہیں بلکہ ماحول کوبھی صاف ستھرارکھاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

زمینی پانی سے فصلوں اورگھریلوضروریات کوپوراکرنے کارجحان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیامیں تیزی سے فروغ پارہاہے ایک اندازے کے مطابق صوبہ پنجاب میں تقریبا10 سے 12لاکھ کے قریب ٹیوب ویل آبپاشی کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، تجزئیے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے ٹیوب ویل ایسے ہیں جہاں زیر زمین میٹھے پانی کی تہہ موجود ہونے کے باوجودٹیوب ویل ایسا پانی دے رہے ہیں جو فصلوں کے لئے مناسب نہیں۔

اگر یہ ٹیوب ویل جدید طریقے سے کم گہرائی پر لگائے جائے تو میٹھے پانی کے حصول کے ساتھ ساتھ بجلی اورڈیزل کی بھی بچت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :