پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، حکومت نے پی ٹی‌آئی سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اکتوبر 2016 12:19

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، حکومت نے پی ٹی‌آئی سے رابطے کا فیصلہ کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر 2016ء) : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے حکومت پی ٹی آئی سے رابطہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے متعلق پی ٹی آئی سے رابطہ کرے گی۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو قومی اتفاق رائے کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لانا ہو گا۔

اس کے لیے حکومت کے پاس دو آپشنز موجود ہیں جن میں سے پہلی آپشن تحریک انصاف سے براہ راست رابطہ کرنا ہے جبکہ دوسری آپشن کے تحت حکومت جماعت اسلامی یا پیپلز پارٹی کے ذریعہ پی ٹی آئی سے رابطہ کر سکتی ہے۔ حکومت کی جانب سے دونوں آپشنز زیر غور ہیں ، تاہم پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لانا حکومت کی ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :