وزیر اعظم نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ اجلاس دوبارہ طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اکتوبر 2016 12:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر جائزہ اجلاس دوبارہ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے نیپ جائزہ اجلاس 18 اکتوبر کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس چیفس شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق صوبوں کو دئے گئے اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گذشتہ کل ہی نیپ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو مزید تیز کرنے اور دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :