کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 3 ملزمان سمیت 15 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزمان سمیت 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ بوٹ بیسن کے علاقے میں ٹارگیٹڈ کارروائی کر کے مطلوب قاتل گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم شاہد خان کلفٹن اور درخشاں پولیس کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے ڈیفنس میں ڈکیتی کے دوران اپنے ساتھی کو ہلاک کیا تھا۔ ملزم کلفٹن پولیس کو 40 لاکھ کی ڈکیتی میں مطلوب تھا جبکہ تھانہ سپرمارکیٹ پولیس نے چھاپے کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ادھر بلدیہ اتحاد ٹاوٴن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :