بلوچستان،تربت میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گردوں سمیت 26 گرفتار

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء ) فرنٹیئر کور بلوچستان نے تربت میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گردوں سمیت 26 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اہلکاروں اور خفیہ ادارے کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے سات دہشت گردوں سمیت 26 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے دو ایس ایم جی، دو رائفل اور تین پسٹل برآمد کر لیے۔ گرفتار افراد سے مواصلاتی مواد اور ریاست مخالف لٹریچر بھی برآمد کیا گیا۔ مزید تحقیقات کے لیے گرفتار افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :