پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء ) اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں 1993 سے ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے”سلام ٹیچرز ڈے“ کے عنوان سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن بدھ کو منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت جہانیاں سمیت ملک بھر سے محکمہ تعلیم کے علاوہ شعبہ تعلیم میں کام کرنے والی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ، کانفرنسز اور خصوصی واکس کا انعقاد کیا گیا ۔اپنی کامیابیوں میں ان کی خصوصی محنت اورکاوشوں کو یاد کرتے ہیں ا س سلسلہ میں اساتذہ کو تحائف اور تہنیتی کارڈز بھی دیے گئے جس کامقصد اساتذہ کی خدمات کو سلام اور ملک و قوم کیلئے نئی تعلیم یافتہ نسل پیدا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :