عوام کیلئے خوشخبری ،نیپرا کا بجلی کی قیمت میں 2.56 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہ اگست کے لئے بجلی کی قیمت میں 2.56 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا‘ کے الیکٹرک اور 300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نیپرا نے ماہ اگست کے لئے بجلی کی قیمت میں 2.56 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔ بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک اور تین سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :