بیلا روس کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاوٴس میں استقبالیہ تقریب ،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی وزیراعظم ہاوٴس آمد پر پرتپاک استقبال کیا ، مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے مسلح دستے نے بیلا روس کے صدر کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بیلا روس کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کابینہ کے ارکان کا بیلا روس کے صدر سے تعارف بھی کروایا جبکہ بیلا روس کے صدر نے وزیراعظم سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا۔

متعلقہ عنوان :