دبئی پولیس نے برج خلیفہ سے آئی فون7 پھینکنے والے غیر ملکی شہری کو گرفتار کر لیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 11:58

دبئی پولیس نے برج خلیفہ سے آئی فون7   پھینکنے والے غیر ملکی شہری کو گرفتار ..

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء): دبئی پولیس نے گزشتہ روز برج خلیفہ سے آئی فون 7 پھینکے والے غیر ملکی شہری کو گرفتار کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک نامعلوم شخص نے آئی فون کو برج خلیفہ کی 148ویں منزل سے نیچے گرایا تھا۔ اس نے فون کو گرانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی ۔جس کے بعد نامعلوم شخص کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعدد شہریوں نے لکھا تھا کہ اس کی طرف سے پھینکا جانے والا آئی فون کسی سیاح یا راہ گیر کو لگ سکتاتھا۔

(جاری ہے)

جس سے شدید نقصان یا جان جانے کا خطرہ بھی پید ا ہو سکتا تھا۔ دبئی پولیس نے متعلقہ شخص کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ چیک کرنے کے بعد گرفتار کیاہے ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ شخص سے آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد چھوڑ دیا ہے ۔ کیونکہ اس سے اپنی زندگی سمیت دوسروں کی زندگی کے لیئے مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں۔ اگر اس نے آئندہ ایسا کیا تو اسے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔ اپنا نام نہ ظاہر کرنے پر ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق یوکرائن سے ہے ۔ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں یوکرائنی شہری نے برج خلیفہ سے کیسے آئی فون 7پھینکا.