دبئی: ہوٹل کے کمرے میں تین عرب سیاح منشیات کا استعمال کرتے پکڑگئے

بدھ 5 اکتوبر 2016 11:32

دبئی: ہوٹل کے کمرے میں تین عرب سیاح منشیات کا استعمال کرتے پکڑگئے

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء): دبئی پولیس نے نجی ہوٹل کے کمرے میں تین غیر ملکی سیاحوں کو منشیات استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق تین سیاحوں کی عمریں 22,25اور 19سال ہے اور ان کا تعلق سعودی عرب سے بتایا جارہا۔ دبئی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر تینوں ملزمان کو البرشاء کے علاقے کے معروف ہوٹل سے گرفتار کیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 41.5گرام چرس بھی ضبط کر لی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دبئی پولیس نے ملزمان کو دبئی کریمنل کورٹ میں پیش کر دیاہے ۔ جہاں انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے ۔ جبکہ دبئی پولیس کے اہلکار نے عدالت میں بتایا ہے کہ انہوں نے ملزمان کو منشیات استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ ا ہے ۔ اور ان کے قبضے سے چرس بھی برآمد کی ہے۔ عدالت کے حکم پر جب ملزمان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا تو اس سے چرس استعمال کرنے نتائج ملے ہیں۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ9اکتوبر تک ملتوی کر دیاہے ۔