امریکا میں کپاس کی قیمتوں میں دو ہفتوں کے دوران پہلی مرتبہ اضافہ

بدھ 5 اکتوبر 2016 11:27

نیویارک۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) امریکا میں کپاس کی قیمتوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پہلی مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان میتھیو کی کاٹن کی پیدا وار والے علاقوں کو متاثر کرنے کی پیشنگوئیوں کے بعد کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا ۔آئی سی ای فیوچر کے تحت دسمبر کے لئے مستقبل کی خریداری کے معاہدے 0.65 فیصد اضافے کے بعد 68.52 سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے جو 21 ستمبر کے بعد کاٹن کی بلند ترین شرح ہے۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران قیمتیں 67.2 اور 68.66 سینٹ فی پاؤنڈ کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔