ہائی برڈ ٹماٹر کی بہتر پیداوارکیلئے کھادوں کا استعما ل ضرور ی ہے،ماہرین

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:56

سلانوالی۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) زرعی ماہرین نے ہائی برڈ ٹماٹر کی بھر پور پیداوار حاصل کر نے کیلئے کھادوں کے استعما ل کو ضرور ی قرار دیتے ہو ئے بتا یا ہے کہ ہائبرڈ ٹماٹر کی بھر پور پیداوار حاصل کر نے کیلئے زمین تیارکرتے وقت 2بو ر ی امونیم نائٹریٹ یا دو بو ر ی امونیم سلفیٹ یاایک بو ر ی یو ر یا استعمال کی جا ئے۔

(جاری ہے)

اس کے علا و ہ پودوں کومٹی چڑھاتے وقت دو بور ی ا مو نیم نائٹریٹ یا دو بو ر ی نائٹرو فاسٹ استعمال کریں۔ پھل بنتے و قت ایک بو ر ی نائٹرو فاسٹ استعمال کریں ۔ہر چنائی کے بعد کا شت کا ر آدھی بو ر ی نائٹرو فاسٹ اورآدھی بور ی ایس او پی زمین میں ڈالیں۔ کا شت کا ر ہائبرڈ ٹماٹر کی بھر پور پیداوارحاصل کر نے کیلئے کھاد کی مقدار میں زمین کی زرخیز ی، فصل کی حالت اورآب و ہو ا کے مطا بق کمی بیشی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :