د یمک کے حملہ کے پیش نظر بر و قت حفاظتی اقدامات کریں،ماہرین

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:56

سلانوالی۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) ز ر عی ما ہر ین نے کا شت کا روں کو سفارش کی ہے کہ و ہ د یمک کے حملہ سے بچاؤ کیلئے بر و قت حفاظتی تدا بیر اختیا ر کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دیمک زرعی فصلات ،پھلدار در ختوں، جنگلا ت اور گھر یلو با غیچوں کو بہت نقصان پہنچا تا ہے۔ دیمک کے حملہ سے پو د ے اور د رخت مکمل طور پر سو کھ جا تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ د یمک کے حملہ سے متاثر ہ پو دوں کو اوپرسے کھینچا جا ئے تو یہ آ سا نی سے جڑ کے ساتھ ہی ا و پر آ جاتا ہے۔ فصلات پر دیمک کے حملہ کو رو کنے کیلئے گوڈی کریں ۔گو بر کی کچی کھا د کبھی استعما ل نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :