آرٹیکل 6 بے کار ہو چکا ، آئین اور اداروں کو پاکستان کے عوام ہی بچا سکتے ہیں، رضا ربانی نے

منگل 4 اکتوبر 2016 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 6 بے کار ہو چکا ہے آئین اور اداروں کو پاکستان کے عوام ہی بچا سکتے ہیں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ نہایت افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ آئین کا آرٹیکل 6 اب بے کار ہو چکا ہے پاکستان کے جمہوری نظام اوراداروں کو اب صرف اور صرف پاکستان کے عوام ہی بچا سکتے ہیں اگر نظام کے خلاف کسی بھی کارروائی یا آئین سے ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی اور پرانے تجربات کو نئی بوتل میں لے کر آنا وفاق کے لئے خطرے کی گھنٹی ہو گی