پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصولی کیخلاف وفاقی حکومت، وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری

منگل 4 اکتوبر 2016 21:50

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر 17کی بجائے 50 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کیخلاف دائر درخواستوں میں وفاقی حکومت، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور اوگرا سے 20اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 کی بجائے 50 فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے جو غیرقانونی اقدام ہے۔

حکومت کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے کا اختیار ہی نہیں ۔ فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کو روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ فاضل عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور اوگرا کی طرف سے جواب داخل نہ کرانے پر ایک مرتبہ پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :