Live Updates

کراچی میں تحریک انصاف سراپااحتجاج ،مودی کا پتلا اور ترنگا نذرآتش

گجرات کے مسلمانوں کا قاتل مودی کسی اور کو دھمکیاں دیں ہم موت سے نہیں ڈرتے،حلیم عادل شیخ

منگل 4 اکتوبر 2016 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) کشمیر اور ایل اوسی پر بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ی کے خلاف نیو سبزی منڈی کراچی میں تحریک انصاف کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے بھارتی مخالفت میں لکھے ہوئے پلے کارڈ بینرز اٹھارکھے تھے ،شہر کے مختلف مقامات سے عوام کی بڑی تعداد مین سبزی منڈی میں جمع ہوئی جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان اورعوام کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا پتلا اور بھارتی پرچموں پر جوتے برساتے ہوئے اسے نذرآتش کردیا،احتجاجی مطاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آج سے پورے سندھ میں مودی اور بھارتی پرچموں کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے ،اس موقع پر ان کے ہمراہ سیف الرحمان ،نعیم عادل شیخ گل نمر وز،برھان خان ،خلیل مسعود،گل زادہ ،کامل بادشاہ ،حمید خان ، جبکہ خواتین رہنما ؤں میں دعا ز بیر ،سدرہ قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھیں،حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مودی نے جس انداز میں گجرات کے مسلمانوں کا قتل عام کیا ان کی عزتوں کو تارتار کیا بلکل اسی انداز میں یہ بھیڑیاکشمیر میں موجود ہماری ماؤں بہنوں اور نوجوانوں بچوں کے چہروں پر چھر ے والی بندوقوں سے انہیں اندھا کررہاہے ان کے چہرے مسخ کررہاہے ،اس بربریت کے خلاف پاکستان کی قوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ بھارت جنگ کی دھمیکیاں کسی اور کو دے اگر ہمیں ہمیں آزمانے کی کوشش کی گئی تو ہم بھارت کو دنیا کے نقشے سے مٹادینگے ہمارے جزبے جوان ہیں اور ہم مرنے سے نہیں ڈرتے جس انداز میں مودی کے علامتی پتلوں پر آگ لگائی جارہی ہے اس انداز میں اگر بھارت ایل اوسی پر دراندازی اور کشمیر میں ظلم کرنے سے باز نہ آیاتو ہم بھارت میں گھس کر ان کے ایوانوں کو آگ لگادینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سبزی منڈی کے مزدوروں اور رہنماؤں کا اظہار تشکر کیاکہ انہوں نے مظاہرے میں شامل ہوکر وطن اورکشمیر سے اپنی دلی محبت کا ثبوت دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات