ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیاں بڑے شہروں میں اپنی رسائی بڑھانے کیلئے کوششوں میں اضافہ کریں، ایس ای سی پی

منگل 4 اکتوبر 2016 19:13

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین ظفر حجازی نے میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان (موفاپ) پر میوچل فنڈز کی بڑھتی ہوئی ریٹیل پینیٹریشن پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ ملک کے بڑے شہروں میں اپنی رسائی کو بڑھانے کے لئے کوششوں میں اضافہ کریں۔

موفاپ کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلاس میں انہوں نے کہا کہ میوچل فنڈ کی صنعت میں ریٹیل سرمایہ کاروں کی شراکت نسبتاً بہت چھوٹے حصّے پر مشتمل ہے اور کارپوریٹس اور دیگر ادارے کل ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے تقریباً چھیاسٹھ فیصد اثاثوں کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں سے باہر ناموزوں شاخوں کے نیٹ و رک اورمناسب ڈسٹری بیوشن نیٹورک کی کمی محدود آوٴٹ ریچ کی ایک بڑی اہم وجہ ہے۔

(جاری ہے)

وقت کی ضرورت یہ ہے کہ ہم صنعت کو لے کر آگے بڑھیں اور چھوٹے سرمایہ کاروں پر توجہ دیں۔ اَیسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ ملک کے بڑے شہروں میں اپنی رسائی کو بڑھانے کے لئے اپنی کوششوں میں اضافہ کریں۔ایس ای سی پی کے چیئرمین نے کہا کہ ایس ای سی پی انفرادی اَیسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے ریٹیل آوٴٹ ریچ کو بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر نظر رکھے گا اور صرف ان کمپنیوں کو سہولت فراہم کی جائے گی جو ریٹیل شراکت کو بڑھانے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ میوچل فنڈز کی ریٹیل بیس کو مضبوط بنانے کی غرض سے ایس ای سی پی نے ان کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ صنعت کی ریٹیل بیس کوفروغ دینے کے لئے اپنے جامع منصوبے جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :