بیلاروس کی بڑی کمپنیوں کے وفد کا اسلام آباد چیمبر کا دورہ، کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال
بیلاروس اعلیٰ ٹیکنالوجی والا ملک ہے ،پاکستان مضبوط اقتصادی تعلقات قائم کر کے اپنی معیشت کیلئے متعدد فوائد حاصل کر سکتا ہے،ولادیمر اولاخو ویچ چاہتے ہیں عمدہ سیاسی تعلقات کو دونوں ممالک کے مابین مضبوط تجارتی و اقتصادی تعلقات میں تبدیل کیا جائے جس سے دونوں کیلئے زیادہ فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے،چیئرمین بیلاروس چیمبر
منگل 4 اکتوبر 2016 18:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) بیلاروس کی بڑی کمپنیوں کے ایک وفد نے بیلاروس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ولادیمر اولاخو ویچ کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور پاکستان کے نجی شعبے کے ساتھ کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں توانائی، ٹیکسٹائل، آٹوموبائل، لاجیسٹک، زرعی و صنعتی مشینری، کیمکلز اور پیٹرو کیمکلز، تیل و گیس اور کلاتھ و فٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنیوں کے نمائندگان شامل تھے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بیلاروس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ولادیمر اولاخو ویچ نے کہا کہ بیلاروس اعلیٰ ٹیکنالوجی والا ملک ہے اور پاکستان بیلاوس کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات قائم کر کے اپنی معیشت کیلئے متعدد فوائد حاصل کر سکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین سیاسی سطح پر انتہائی شاندار تعلقات قائم ہیں یہی وجہ ہے کہ بیلاروس کے صدر بھی اس موقع پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
تاہم انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ عمدہ سیاسی تعلقات کو دونوں ممالک کے مابین مضبوط تجارتی و اقتصادی تعلقات میں تبدیل کیا جائے جس سے دونوں کیلئے زیادہ فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے۔ اس موقع ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں، ٹرکوں، ٹریکٹرز اور زرعی مشینری سمیت بیلاروس کی متعدد مصنوعات کے بارے میں ویڈیو پریزنٹیشنز بھی دی گئیں جن کو بہت سراہا گیا۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس نے 1960میں ٹریکٹرز کی درآمد اور اسمبلی کیلئے باہمی تعاون کا آغاز کیا تھا لیکن دونوں کی باہمی تجارت ابھی تک ان کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس میں بیلاروس کی زرعی مشینری سمیت دیگر مصنوعات کی عمدہ مانگ پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے بھی بیلاروس کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عمدہ مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان توانائی، آٹوموبائل، صنعتی مشینری، فارماسوٹیکلز، ٹیکنالوجی کی منتقلی، سٹیل، فرنیچراور صحت و تعلیم سمیت دیگر شعبوں بھی میں تعاون کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت موجود ہے لہذا دونوں ممالک تجارتی تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے نجی شعبوں کے ساتھ خصوصی تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی دوسری سب سے بڑی اور کاروبار کیلئے ایک پرکشش مارکیٹ ہے لہذا بیلاروس کے سرمایہ کار پاکستان میں ہیوی ڈیوٹی گاڑیاں، بسیں ڈمپر ٹرک، کرینز، صنعتی مشینری اور دیگر اعلیٰ ٹیکنالوجی کی مصنوعات تیار کرنے کیلئے اپنے صنعتی یونٹس لگانے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس فرٹیلائزر اور کیمکلز کے شعبے میں بھی کافی ایڈوانس ہے لہذا وہ اس شعبے میں اپنی ٹیکنالوجی اور مہارت پاکستان کے ساتھ شیئر کرے تا کہ پاکستان میں ان شعبوں کی پیداوار مزید بہتر ہو۔خالد اقبال ملک نے نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرنے پرتوجہ دیں جس سے باہمی تجارت کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک براہ راست بینک روابط قائم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ بینکنگ چینلز کی عدم دستیابی باہمی تجارت کی راہ میں ایک اہم رکاوٹ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بیلاروس باقاعدگی سے تجارتی وفود کا تبادلہ کرنے پر توجہ دیں جو باہمی تجارتی تعاون کو فروغ دینے کا سب سے بہترذریعہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.