اسلام آباد میں ’تحریک آزاد کشمیر اور خواتین کا کردار‘کے زیر عنوان ایک سیمینار کا اہتمام

منگل 4 اکتوبر 2016 18:41

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے آج اسلام آباد میں ’’تحریک آزاد کشمیر اور خواتین کا کردار‘‘کے زیر عنوان ایک سیمینار کا اہتمام کیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں خواتین کا کلیدی کردار رہا ہے اور گزشتہ 27سال کے دوران بھارتی فوج نے خواتین پر مظالم کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کو تحریک آزادی کشمیر سے دور رکھنے کے لیے ہزاروں عفت مآب خواتین کے ساتھ دست درازی کی گئی لیکن با ہمت کشمیری خواتین نے ریاستی دہشت گردی کے باوجود اپنے جگر گوشے اس مقدس تحریک کے لیے قربان کئے اوران کے پایہ استقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی۔ مقررین نے کہا کہ قابض افواج نے ہزاروں افراد کو ماورائے عدالت قتل کیایا انہیں ہمیشہ کے لیے غائب کردیاجس سے تقریباً 10,000 خواتین متاثر ہوئی ہیں اور انہیں نیم بیوہ کہا جاتا ہے۔یہ خواتین مسلسل ایک عذاب سے گزررہی ہیں۔ان خواتین کی نہ صرف بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی بلکہ یہ معاشی طور پر بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :