فیفا کی فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کی تعداد 48کرنے کی تجویز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 4 اکتوبر 2016 18:27

فیفا کی فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کی تعداد 48کرنے کی تجویز

زیورح(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04اکتوبر۔2016ء) فٹبال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے یہ تجویز دی ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کی تعداد 48 ہونی چاہیے جو کہ انتخاب کے دوران کیے جانے والے ان کے وعدے سے زیادہ ہے۔فیفا کے صدر نے کہا کہ اس میں سے 16 ٹیمیں ایک ناک آوٹ میچ کھیل کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گی۔

اس کے بعد 32 ٹیمیں گروپ میچز میں شرکت کریں گی پھر ناک آوٹ مرحلہ شروع ہوگا۔صدارتی انتخاب کے اپنے ایک وعدے میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ ٹیم کی تعداد 40 کر دیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس بابت تنظیم کی مجلس عاملہ کے جنوری اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔46 سالہ صدر نے کہا ان خیالات کا بہترین حل چاہتے ہیں۔ رواں ماہ اس پر غور خوض کیا جائے گا اور 2017 تک ساری چیزیں طے پا جائیں گی۔

(جاری ہے)

ہم نے اپنے خیالات پیش کر دیے اب دیکھتے ہیں کہ ان میں سے کون بہترین ہے۔انفینٹینو نے سیپ بلیٹر کے استعفے کے بعد فروری میں فیفا کے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ان کی تجاویز میں میزبان ملک میں ابتدائی ناک آوٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کریں گی اور فاتح ٹیم کو گروپ میں شامل کیا جائے گا جبکہ 16 دیگر بہترین ٹیموں کو گروپ میں براہ راست جگہ مل جائے گی۔انھوں نے کہا کہ اس طرح عام ورلڈ کپ کی طرح 32 ٹیمیں ہی رہیں گی لیکن اس جشن میں 48 ٹیمیں شریک ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ فیفا دنیا بھر میں فٹبال کو فروغ دینا چاہتا ہے اور ورلڈ کپ اس کی سب سے بڑی تقریب ہے۔ یہ محض مقابلے سے زیادہ ہے، یہ سماجی تقریب ہے۔

متعلقہ عنوان :