عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت 28 ماہ کی بلند ترین سطح پر

کوئلے پر انحصار کرنے والی مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا

منگل 4 اکتوبر 2016 18:26

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت 28 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ کوئلے پر انحصار کرنے والی مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ۔ عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تین ماہ میں کوئلے کی قیمت میں 23 ڈالر فی ٹن کا اضافہ ہوچکا ہے اور اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ میں کوئلے کی فی ٹن قیمت 76 ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔ کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ چین کی جانب سے اس کی برآمدی ڈیوٹی میں اضافہ بتایا جا رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمتوں میں اضافے سے کوئلے پر انحصار کرنے والی مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت مزید بڑھ جانے کا خدشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :