ڈالر کے مقابلے میں پاونڈ31سال کی کم ترین سطح پرآگیا

منگل 4 اکتوبر 2016 18:26

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کی خبروں پر پاونڈاسٹرلنگ کی شرح تبادلہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 31 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

(جاری ہے)

عالمی شرح تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران برطانوی پاونڈکی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک ڈالر 27سینٹ تک گرگئی جو 1985 کے بعد برطانوی کرنسی کی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین شرح تبادلہ ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے یورپی یونین سے نکلنے کا سلسلہ شروع کئے جانے کے اعلان کے بعد پاونڈکی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔کرنسی ماہرین پاونڈ کی قدر میں کمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنے کے اندازے لگا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :