وینگ زہائی پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے

دیگر نومنتخب عہدیداروں میں احمد فہیم سینئر نائب صدر اور معظم علی نائب صدر منتخب ہوئے ، تمام عہدہداروں نے چارج سنبھال لیا

منگل 4 اکتوبر 2016 18:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) پاکستان میں کام کرنے والی تمام چینی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین مسٹر وینگ زہائی پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ۔یہ اعلان پاک چین جوائنٹ چیمبر کے سالانہ اجلاس عام کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں چیمبر کے نومنتخب عہدیداروں کا تعارف پیش کرتے ہوئے کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں بتا یا گیاکہ دین گروپ کے ڈائریکٹر ایس ایم نوید کی صدارت میں منعقدہ سالانہ اجلاس عام میں نو منتخب عہدیداروں نے چارج سنبھال لیا ہے ۔ نومنتخب عہدیداروں میں چینی بزنس لیڈر وانگ زہائی صدر جبکہ مقامی بزنسمین احمد فہیم سینئر نائب صدر اور معظم علی نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کا پہلا سالانہ اجلاس عام گزشتہ روز پاک چین چیمبر کے دفتر میں منعقد ہواجس میں چیمبر کی دس رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

10 ممبران پر مشتمل ایگزیکٹو کمیٹی میں وانگ زہائی، ااحمد فہیم، معظم علی،پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال قریشی، شیخ عبدالوحید ساندل، رضوان نثار،ایس ایم نوید، سعد اکبر خان،حافظ عبدالوحید ثناء اور زرک خان منتخب ہوے۔ بعد ازاں ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے مسٹر وانگ زہائی کو بلامقابلہ نیا صدر منتخب کر لیا ۔ مسٹر وانگ زہائی نے اس موقع پر شاہ فیصل کی سرکردگی میں پاک چین جوائینٹ چیمبر کے زیر اہتمام پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ چین اور پاکستان کے درمیان صنعتی ، تجارتی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے چینی اور پاکستانی کاروبار ی برادری کو قریب تر لانے کیلئے وفود کے تبادلے کے عمل کو تیز تر کریں گے۔ نیز انہوں نے کہا کہ دو طرفہ اقتصادی تعلقات کی چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے تجدید کی جائے گی۔ شاہ فیصل آفریدی نے پاک چین جوائینٹ چیمبر کی صدارت سے سبکدوش ہوتے ہوئے وانگ زہائی کو مبارکباد دی اور امید کی کہ انکی قیادت میں پاک چین جوائینٹ چیمبر ترقی کے نئے زینے طے کر ے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال چائنہ نیشنل ڈے کے موقع پر مسٹر وانگ کی اس اہم عہدے پر تقرری چین اور پاکستان کی مثالی دوستی کو نئی بلندیوں تک لیجائے گی۔اُنہوں نے پاکستان میں موجود تمام چینی بھایؤں کو چین کے عوامی دن کی مبارکباد پیش کی۔فیصل آفریدی نے مستقبل میں چیمبر کے تمام معاملات وانگ زہائی کے حوالے کرتے ہوے کہا کہ ــ" ہمیں مسٹر وانگ کی قابلیت پر پورا بھروسہ ہے اور یقین ہے کہ مسٹر وانگ چیمبر کے تشکیل کئے جانے کے مقصد سے بخوبی واقف اور پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے مزید راہیں ہموار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے" ۔

ایس ایم نوید نے کہا کہ مسٹر وانگ کی اس عہدے پر تقرری ایک قابل زکر تاریخی واقعہ ہے جو کہ چین اور پاکستان کی دوستی میں بھروسے اور اعتبار کی نشاندہی کررہا ہے۔اجلاس کے دوران پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کے سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے کہا کہ پاک چین دوستی اب سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو چکی ہے اور اس صورتحال میں دونوں مملاک کی جانب سے تعلقات کے فروغ کیلئے اُٹھایا جانیوالا ہر قدم اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :