ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی سری کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

منگل 4 اکتوبر 2016 17:39

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی سری نے ایرانی تاجروں کے دو رکنی وفد کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایرانی قونصل جنرل کے ہمراہ ایرانی تاجروں کے وفد نے پاک ایران تجارتی حجم بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر پاکستانی تاجروں نے وفد کو برآمدات کے زمرے میں آنی والی پاکستان مصنوعات کی فہرست پیش کی جبکہ ایرانی تاجروں نے بھی ایرانی مصنوعات کے بارے میں پاکستانی تاجروں کو آگاہ کیا۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :