قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ کر دیا گیا

منگل 4 اکتوبر 2016 17:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ کر دیا گیا، اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق غریب عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کی خاطر حکومت کی جانب سے قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح یکم اکتوبر سے بڑھا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

این ایس ایس ڈائریکٹریٹ کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکٹ پر منافع میں صفر اعشاریہ ایک ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، بہبود سیونگز پر صفر اعشاریہ دو چار فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اسپیشل سیونگز اور سیونگز اکاونٹس پر صفر اعشاریہ صفر چھ فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

کم شرح منافع کے باعث بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری میں ایک سو پانچ ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بینکوں سے بڑھتی ہوئی قرض گیری کے بجائے قومی بچت اسکیمز حکومت کیلئے اچھا آپشن ثابت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :