رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.7 فیصد رہے گی،عالمی بینک

منگل 4 اکتوبر 2016 17:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی کی شرح میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.7 فیصد رہے گی۔عالمی بینک کی جانب سے جنوب ایشیائی ممالک کی معاشی کارکردگی رپورٹ کے مطابق آئندہ سال معاشی شرح نمو پانچ فیصد ہوجائے گی، دوہزار اٹھارہ میں پاکستانی معاشی ترقی پانچ اعشاریہ چار فیصد تک متوقع ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کی بنیادی وجہ پاک چین اقتصادی رہداری ہے، جس سے مقامی تعمیراتی شعبے میں بہتری آئے گی۔رپورٹ کے مطابق غربت کے خاتمے اور مستحکم اقتصادی ترقی کیلئے معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیانے عالمی معاشی سست روی کے برعکس بہتر معاشی کارکردگی کا مظاہر کیا ہے، جنوبی ایشیا کی معاشی شرح نمو رواں سال سات اعشاریہ ایک فیصد رہے گی۔

متعلقہ عنوان :