اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام ادب کے فروغ کے لیے مختلف کتب اور رسائل کی اشاعت

منگل 4 اکتوبر 2016 16:55

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) اکادمی ادبیات ادب کے فروغ کے لیے مختلف کتب اور رسائل شائع کرتی ہے اور مختلف ادبی موضوعات پر اکادمی کی دو سو زائد کتب شائع ہو چکی ہیں۔ذرائع کے مطابق اکادمی ادبیات کی اشاعتی سرگرمیوں کو مختلف شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جن میں ادبی تحقیقی منصوبے،پاکستانی ادب کے تراجم،غیر ملکی ادب کے تراجم،پاکستانی ادب کی تاریخ پاکستانی صوفی شعراکے بین السانی اور بین الاقوامی زبانوں میں تراجم،بچوں کا ادب، پاکستانی زبانوں میں نظم و نثر کا انتخاب, معمار ان و مشاہیرادب کے بارے میں معلوماتی اور تعارفی کتابیں,پاکستانی زبانوں کے ادب کی کتابیات اور متفرق موضوعات پر کتابیں شامل ہیں۔