بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کا دعوی صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے ،راجہ فاروق حیدر

منگل 4 اکتوبر 2016 16:43

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرڈاکٹرمصطفی بشیر کی شاندارکامیابی پر عوام کا شکریہ اداکرنے خودوادی لیپہ حلقہ چھ پہنچ گئے جگہ جگہ شاندارتاریخی استقبال کیا گیا وادی لیپہ میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان نے کہا کہ بھارت کے سرجیکل سٹرایک کا دعوی صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے تحریک آزادی کشمیر کو اس طرح کے سفیدجھوٹ بول کر دبایا نہیں جاسکتا مقبوضہ کشمیر کی عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت قابض افواج کی درندگی کے باوجود وہاں پر14اگست یوم آزادی پاکستان پر تقاریب ہونے کے ساتھ ساتھ پاسنگ پریڈ بھی کی جاتی ہے شہیدہونے والوں کو پاکستان کے پرچم میں دفن کیا جاتا ،بزدل دشمن کی بھڑکوں سے کنٹرول لائن کے لوگوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ہیں وادی لیپہ دلیروں اورغازیوں،شہیدوں کی سرزمین یہاں لے لوگ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑئے ہیں وادی لیپہ کی عوام کی ضرورت لیپہ ٹنل ہے انشاء اللہ بہت جلد ٹنل کی تعمیر کا آغازکردیں گئے ،لیپہ گرلزکالج کی بچیاں میلوں سفر پیدل طے کرتی ہیں ان کیلئے بس دینے،تھانے کی عمارت،اندرون شہرسڑکیں دینے ،آٹا فی من سوروپے سستا کرنے کا بھی اعلان کرتا ہوں جبکہ عوامی اجتماع سے ممبراسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر عباسی نے بھی خطاب کیا وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان نے مزید کہا کہ ایل او سی کے لوگ مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت جیسے جذبہ جہاد سے سرشار ہیں میاں نوازشریف کی پوری کشمیری قوم مشکور ہے کہ جنہوں نے بھارت کا چہرہ عالمی دنیا میں بے نقاب کردیا اور جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے جس طرح کشمیریوں کی ترجمانی کی بھارت اس سے بوکھلا گیا اور خواب خرگوش سے بیدارہوا کشمیر کی آزادی تک جہدوجہدجاری رہے گئی بھارت کشمیر سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کے لیئے ایل او سی پر جارحیت کررہا ہے کسی بھی جارحیت کا جواب دیان افواج پاکستان جانتی ہے سرجیکل سٹرایک کا دعوی کرنے والے ایک انچ بھی اندرآئیں تو ان کا قبرستان کشمیر میں بنے گا وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کا وادی لیپہ،لمنیاں،ریشیاں،سائیں باغ میں جگہ جگہ تاریخی استقبال کیا گیا ،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر،ممبراسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر نے جگہ جگہ استقبالہ میں خطاب کرتے ہوئے الیکشن میں کامیابی پرعوام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :