کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ایمپلائز یونین کا اجلاس ، اہم فیصلے کئے گئے

منگل 4 اکتوبر 2016 16:40

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔04 اکتوبر۔2016ء ) میٹروپولیٹن کارپوریشن ایمپلائز یونین رجسٹرڈ کااہم اجلاس زیر صدر حاجی یوسف منعقد ہوا اجلاس میں یونین کے جنرل سیکرٹری تنویر اسلم نے ایجنڈا پیش کیا جاس پر شق وائز بحث کی گئی اجلاس میں یونین کے رہنماؤں محمد حسین چنگیزی منظور احمد فضل محمد نیاز محمد محمد رفیق صاحبزادہ عبداللہ سمیت دیگر عہدیداروں اور مجلس عاملہ کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ میٹروپولیٹن میں سینئر ملازمین کی حق تلفی کرتے ہوئے محکمہ میں خالی آسامیوں پر من پسند افراد کو پرموشن دینے اور سنیارٹی لسٹ کو مثاثر کرنے کے اقدام کو سروس رولز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے غیر قانونی اقدام قرار دیا گیا اس کے علاوہ ایڈہاک کے تحت سیاسی بنیادوں پر محکمہ میں بڑے نذرانوں پر لوگوں کو نوازنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ میٹروپولیٹن کے ملازمین و مزدوروں کی حق تلفی کسی طور پر تسلیم نہیں کی جائے گی محکمہ میں جاری غیر قانونی اقدامات مزدوروں اور ملازمین کے جائز حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے میٹروپولیٹن ایمپلائز یونین اپنے ممبران اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانونی چارہ جوئی اور احتجاجی تحریک چلانے کا حق محفوظ رکھتی ہے اجلاس میں کوئٹہ میٹروپولیٹن میں عارضی ملازمین کو فوج ظفر موج کی بھرتی کی شدید مذ مت کرتے ہوئے اسے سیاسی بنیادوں پر فنڈز کو منظور نظر افراد میں تقسیم کرنے کا قراردیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ چیک اینڈ بیلنس کی پالیسی اپناتے ہوئے کروڑوں روپے کے فنڈز کا ضیاع روکے اجلاس میں کوئٹہ شہرمیں میٹروپولیٹن انتظامیہ کے غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے کونسلروں سول سوسائٹی کی جانب سے آئے روز کے مظاہروں اور ہڑتالوں کا بھی نوٹس لیا گی کہ اس سے کویٹہ میٹروپولیٹن کی ساکھ متاثر ہورہی ہے جس کی ذمہ داری کوئٹہ میٹروپولیٹن کی انتظامیہ ذمہ دار ہے اجلاس میں کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین ومزدوروں کی تنخواہوں کو اکاؤنٹنٹ جنرل کے حوالے کرنے کی پالیسی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے میونسپل ایکٹ کی نفی قراردیا گیا اور کہا گیا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ایک خو د کفیل ادارہ ہے اس کے قانون اور آئین کو بگاڑنے سے گریز کیا جائے یونین رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ایمپلائز یونین اپنے ادارے کے مزدورون اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کرے گی اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :