سوئی ناردرن گیس صارفین کو فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت کنکشن فراہم کرنے میں ناکام

منگل 4 اکتوبر 2016 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) سوئی ناردرن گیس شہریوں کو فاسٹ ٹریک کے تحت کنکشن فراہم کرنے میں ناکام ، صارفین کی جانب سے لاکھوں روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس صارفین کو فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت کنکشن فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے صارفین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ، فاسٹ ٹریک کے تحت صارفین کو تین ماہ میں گیس کنکشن فراہم کیا جاتا ہے صارفین کے مطابق وہ ایک سال سے سوئی گیس کمپنی کے چکر لگا رہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :