بھمبر، 13سالہ بیٹا پتنگ اڑاتے ہوئے مکان کی چھت سے گرنے سے موقع پر جاں بحق

منگل 4 اکتوبر 2016 16:16

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔04 اکتوبر۔2016ء) بھمبر کے رہائشی کا 13سالہ بیٹا پتنگ اڑاتے ہوئے مکان کی چھت سے گرنے سے موقع پر جان بحق والدہ پر غشی کے دورے علاقہ کی فضا سوگوار مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد اس کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز وارڈ نمبر3محلہ کھوئیاں کے رہائشی محمد رفیق عرف گو گا کا 13سالہ بیٹا محمد عبداللہ اپنے مکان کی چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا کہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور چھت سے نیچے گلی میں گرنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا مرحوم کی وفات سے علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی بھمبرکے سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ارشد محمود جرال ،اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق خان سے مطالبہ کیاہے کہ پتنگ اڑانے اور فروخت کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :