لاہور، میٹرک امتحانات کے پرچے چیک کرنیوالے اساتذہ کو تاحال معاوضہ ادا نہ مل سکا

منگل 4 اکتوبر 2016 16:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔04 اکتوبر۔2016ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے پرچے چیک کرنے والے اساتذہ کو تاحال معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے پرچے چیک کرنے والے اساتذہ کو معاوضہ ادا نہیں کیا جاسکا جبکہ دوسری طرف معاوضے سے محروم اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں معاوضہ ادا نہیں کیاجاتا وہ آئندہ پرچے چیک نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :