بھارت ذہنی طورپر کشمیرمیں اپنی شکست تسلیم کرچکا ،فوج کو بے دخل کرنے کیلئے حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے،عبدالرشید ترابی

منگل 4 اکتوبر 2016 15:47

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بھارت ذہنی طورپر کشمیرمیں اپنی شکست تسلیم کرچکا ہے اس کی فوج کو بے دخل کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے،کشمیرکی آزادی نوشتہ ویوار ہے،نریندرمودی بوکھلاہٹ کا شکارہوکر مقبوضہ کشمیرمیں کھیت اور کھیلان نذرآتش کررہاہے مظالم کی انتہاکررہاہے،لائن آف کنڑول پر فائنرنگ کررہاہے ہندوستان کسی بھی بڑی جنگ کی پوزیشن میں نہیں ہے جنگ کی تو بھارت کایہ جغرافیہ نہیں رہے گا،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو اور دریں انثاء ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد کشمیر مین سیاسی جماعتوں سے صلاح مشورہ جاری ہے جلد کوئی مشترکہ کال دیں گے ،انھوں نے کہاکہ بھارتی فائرنگ سے متاثرین کی مدد کریں گے متاثرین نے اس سے قبل بھی استقامت کا مظاہر ہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی،پوری قوم ان کے ساتھ ہے ،کشمیرکی آزادی کے لیے ہر قربانی دیں گے،دریں اثناء ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عوام کی خدمت کی جائے جماعت اسلامی کے کارکن دفاتر اور محکموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کریں،عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی نہ ہونے دیں،میرٹ کی بنیاد پر عوام کے کام کریں،ظلم انصافی اور کرپشن کے سیاسی کلچر کو ختم کروانے کے لیے کردار ادا کریں،جماعت اسلامی نظام کی اصلاح کشمیرکی آزادی کے ایجنڈے پر گامز ن ہے،جو بھی جماعت اسلامی کو پارلیمانی نماندگی ملی ہی اس کو بروکار لائے تحریک اْزادی کو تقویب اور نظام کی اصلاح کے لیے کوشش کی جائے گی،اجلاس میں امیر ضلع نثار شائق کو مسائل کے حل کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا اور آزاد طارق کو حلقہ وسطی کا کورڈینیٹر مقرر کیا گیا،اجلا س میں باغ میں عوام مسائل کے حل کے لیے پبلک سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ بھی کیاگیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن کشمیرکی آزادی کے لیے بھی صف بندی کریں حالات کے مطابق عوام مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ کشمیرکی آزادی کا جو چلینج درپیش ہے اس سے نبرد آزماہونے کے لیے بھی صف بندی کریں۔