محکمہ صحت عامہ کے بنیادی مقاصد کے حصول کوبہرصورت یقینی بنایا جائے گا‘ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر

منگل 4 اکتوبر 2016 14:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ویژن اور عوام کو صحت عامہ کی سہولتوں کی بلا تخصیص فراہمی کے لیے ملازمین کے تعاون اور جذبہ خدمت کو پروان چڑھا کر محکمہ صحت عامہ کے بنیادی مقاصد کے حصول کوبہرصورت یقینی بنایا جائے گا فرائض عہدوں کے محتاج نہیں مرض سے شفا پانے والے مریض کی دعا ہی ہمارا اثاثہ اور وقار کی علامت ہے ملازمین اپنے فرائض پر توجہ دیں مسائل کے حل کے لیے کسی مطالبہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملازمین محکمہ صحت عامہ میرپور کی جانب سے منقعدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر اصغر علی چوہدری نے کہ جبکہ سابق ڈائریکٹر جنرل آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار محمود احمد خان نے بھی مہمان خصوصی کی حثیت سے تقریب میں شرکت کی تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور ڈاکٹر ارشد محمود، میڈیکل سپرنٹنڈنٹDHQہسپتال کوٹلی ڈاکٹر طارق محمود چوہدری ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ DHQ ہسپتال بھمبر ڈاکٹر فدا حسین کیانی ، پرنسپل پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول ڈاکٹر روبینہ عدالت، پرنسپل سٹیٹ کالج آف نرسنگ محترمہ مزمل النساء ، پرنسپل کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارم بتول ، ڈاکٹرز ، نرسز، پیرامیڈیکس اور جریدہ و غیر جریدہ ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے سابق ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ سردار محمود احمد خان ، DHOمیرپور ڈاکٹر اصغر علی چوہدری ، مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا راجہ محمد رشید، سابق مرکزی صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ممتاز حسین پیرزادہ ، ضلعی صدر راجہ شہزاد احمد ، سلیم الحق ، چوہدری افراز اختر اور چوہدری ساجد محمود نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر سردار محمود احمد خان نے صحت عامہ ملازمین کی جانب سے پروقار استبالیہ اور الوداعی تقریب میں شاندار استقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کا خلوص ہمیشہ یاد رہے گا انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کی حثیت سے محکمہ اور ملازمین کی بہتری کے لیے ممکن حد تک اپنا کردار نبھانے کی کوشش کی ہے ہیلتھ الاونس جیسے بڑے مراعاتی پیکج کا حصولممکن بنانے کا اعزاز حاصل ہوا جس کے لیے ایک مرحلہ پر اپنا منصب بھی داو پر لگا دیا لیکن آج تقریبا95 فیصد ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکس اور دیگر کیڈرز کے ملازمین ہیلتھ الاونس سے مستفید ہو رہے ہیں بقایا5 فیصد جنہوں نے95 فیصد کے لیے قربانی دی ان کو ہیلتھ الاونس دلوانے میں موجودہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری کی کاوشیں رنگ لائیں گی ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر سردار محموفد احمد خان کی طویل اور شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی تجربات کی روشنی میں انکی خدمات سے راہنمائی حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر کے ویژن کے مطابق محکمہ صحت عامہ مربوط اور منظم انداز میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے موجودہ عہدہ و اختیار سے مکمل انصاف کریں گے سکیل ایک سے بیس تک سب ٹیم کا حصہ ہیں محنت اور لگن سے کام کرنے والوں کے لیے میرے گھر اور دفتر کے دروازے کھلے ہیں کسی سے ناانصافی کا تصور نہیں کر سکتا جب محسوس کیا کہ انصاف کرنے میں کامیاب نہیں تو عہدہ چھوڑ دوں گا ۔

متعلقہ عنوان :