کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے روزنامہ کشمیر ریڈر کی اشاعت پر پابندی کی شدید مذمت
حریت رہنماؤں اورکشمیر ایڈیٹرز گلڈکی طرف سے اخبار کی اشاعت پر پابندی کی شدید مذمت یہ آواز خلق کو طاقت کے بل پر دبانے اور کشمیر کے اصل حالات کو دنیا سے چھپانے کا ایک اور حربہ ہے‘یاسین ملک
منگل 4 اکتوبر 2016 14:48
(جاری ہے)
انہوں نے اخبار اور میڈیا پر پابندی کو لوگوں کے بنیادی حق پر شب خون کے مترادف قرار دیتے ہوئے دنیائے انسانیت کو نوٹس لینے کی اپیل کی۔
حریت رہنماء نعیم احمد خان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے میڈیا کو صرف اس کی غیر جانبداری اور حقیقت پسندی کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے اخبار کی انتظامیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کی پشت پر ہے۔جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے پابندی کو غیر جمہوری اورظالمانہ اقدام قرار دیاہے۔جماعت نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ جہاں موجودہ دنیا میں میڈیا کو چوتھے ستون کے طور پر جانا جاتا ہے وہیں جموں وکشمیر میں اس ستون کو مظلوم اور ستم رسیدہ عوام کے حق میں بات کرنے پرنشانہ بنایا جارہا ہے جو ہر حال میں قابل مذمت ہے۔جماعت نے ایک بیان میں اخبار پرعائد پابندی کو بلاجواز اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پرہٹانے کا مطالبہ کیا۔اسلامک پولیٹکل پارٹی کے سربراہ محمد یوسف نقاش ،لبریشن فرنٹ ( آر ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر ترمبوکے علاوہ امتیاز ریشی ،پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط شبیر قمی اور کشمیر سینٹر فار سوشل اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹڈیز نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں پابندی کو غیر جمہوری اقدام قراردیتے ہوئے اسے فوری طورپر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کشمیر ایڈیٹرز گلڈ نے روزنامہ ’کشمیر ریڈر‘ پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی قدغن کی شدید مذمت کی ہے ۔ گلڈ کی ایک نشست میں اس پابندی کو جمہوریت کی بنیادی روح اور پریس کی آزادی کے خلاف عمل قرار دیا گیا کیونکہ اخبار کے ناشر اور مالک و مدیر کو کوئی پیشگی اطلاع دئے بغیر پابندی عائد کی گئی ہے۔ گلڈ نے انتظامیہ کو خبردار کیاکہ وہ اس پابندی کو فوری طور کالعدم قرار دے، بصورت دیگر سرینگر سے شائع ہو نیوالے اخبارات راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو ں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.