کٹھ پتلی انتظامیہ نے میرواعظ عمر فاروق کے ریمانڈ میں 17اکتوبر تک توسیع کردی

میر واعظ عمر فاروق چشمہ شاہی سب جیل سرینگر میں نظربند ہیں

منگل 4 اکتوبر 2016 14:47

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں حریت فورم نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پرنظربند میرواعظ عمر فاروق کے ریمانڈ میں توسیع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ نے میر واعظ کے ریمانڈ میں 17 اکتوبر تک توسیع کردی ہے ۔ واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق چشمہ شاہی سب جیل سرینگر میں نظربند ہیں۔