شمالی چین کے علاقے میں سردی کی لہر

درجہ حرارت چار سے آٹھ ڈگری تک کم ہو سکتا ہے ، محکمہ موسمیات

منگل 4 اکتوبر 2016 14:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء ) شمالی چین کے علاقے میں سردی کی لہر آنے سے آئندہ دو روز کے دوران درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا جبکہ بارش کی پیشنگوئی کی بھی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری تک چین کے شمالی مغربی ، شمالی مشرقی علاقوں اندرون منگولیا ، ییلو ریور ،دریائے ہوا ہی میں کم ہو جائے گا جبکہ بعض علاقوں میں آٹھ ڈگری سینی گریڈ تک بھی کم ہونے کی توقع ہے ، اندرون منگولیا ،ہیبی اور جیلن کے بعض علاقوں میں شدید بارشیں بھی ہو سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :