چینی سائنسدانوں نے کپاس کی پھپھوندی کا علاج دریافت کر لیا

منگل 4 اکتوبر 2016 14:23

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء ) چینی سائنسدانوں نے کپاس کے پودوں کو لگنے والی ایک بڑی بیماری پر جینی ٹیکنالوجی کے ذریعے قابو پانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ، انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو بیالوجی آف چینی اکیڈیمی آف سائنسز نے آٹھ ماہ کی کوشش کے بعد کپاس کے پودے کو لگنے والی پھپھوندی کا علاج دریافت کرلیا ہے ، انہوں نے اس پھپھوندی کے خاتمے کیلئے اینٹی پیتھو جینک فنگس تیار کیا جسے پودوں پر آزمایہ گیا ۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں کا کہنا ہے اس دوا کے استعمال کرنے کے بعد کپاس کی پیداوار میں 22.25فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے جس سے کاشتکاروں کو اپنے فصل سے زیاد ہ آمدنی ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :