یورپی گندم کی قیمتوں کمی

منگل 4 اکتوبر 2016 14:03

پیرس ۔ 4 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) یورپی گندم کی قیمتوں کمی کا رحجان جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پیرس میں یورونیکسٹ کے تحت گندم کی قیمتوں میں 1.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 160یورو فی ٹن میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح سی ایم ای گروپ کے تحت گندم کی قیمتوں میں 0.6فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 162.50یورو فی ٹن میں طے پائے۔ شکاگو گندم کی قیمتوں میں بھی مجموعی طورپر دو فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔