سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی محمدافضل نے چارج سنبھال لیا

منگل 4 اکتوبر 2016 12:07

پشاور۔04اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمدافضل نے اپنے عہدہ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیاہے‘ بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمدبلور‘ سابق صوبائی و زیر سید ظاہر علی شاہ ‘ چیمبر کے سابق صدور ذوالفقار علی خان‘ ریاض ارشد‘ ایکسپورٹرز‘ امپورٹرز‘ مختلف بازاروں کے صدوراور جنرل سیکرٹریز سمیت صنعت وتجارت سے وابستہ کاروباری وفود نے الگ الگ چیمبر آکر حاجی محمدافضل کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا‘ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اقبال بھی موجود تھے۔