مولی کی بہتر پیداوار کے لئے کھیت کا ہموار ہونا ضروری ہے ، زرعی ما ہرین

منگل 4 اکتوبر 2016 11:45

سرگودھا۔4 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) زرعی ماہرین کے مطابق مولی کی فی ایکڑ معیاری اور زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے کھیت کا ہموار ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ نیچی جگہ پر زیادہ اور اونچی جگہ پر کم پانی بیج کے اگاؤ، بڑھوتری اور پیداوار پر برا اثر ڈالتا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے کھیت میں گہرا ہل یا دو دفعہ عام ہل چلانے کے بعد کھیت کو مکمل ہموار کرنا چاہئے۔ ہو سکے تو لیزر سے لیولنگ کروائی جائے ،مولی کی کاشت سے ایک ماہ قبل 10 سے 15 ٹن مکمل گلی سڑی کھاد فی ایکڑ کے حساب سے یکساں بکھیر کر کھیت میں ملا دی جائے اور ہ2 سے 3 بارہل چلا کر اوراتنی ہی بار سہاگہ دے کر یا آخر میں روٹا ویٹر چلا کر زمین کو خوب نرم اور بھر بھرا کر لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :