پا کستان میں 20ہیکٹر رقبے پر با نس کی کا شت کی جا تی ہے، ما ہرین جنگلا ت

منگل 4 اکتوبر 2016 11:44

سلانوالی۔4 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء)ما ہر ین جنگلا ت نے کہا ہے کہ با نس کی پیداوا ر کو تجار تی پیما نے پر فروغ دے ملکی ز ر مبا د لہ میں ا ضافے کے ساتھ ساتھ فر نیچر انڈسٹر ی میں کا ر وبار ی امکا نا ت کو مز ید بہتر بنایا جا سکتا ہے بلا شبہ قد ر ت نے پا کستان کو با نس کی پیداوار کے حو الہ سے ساز گا ر ز مینی اور مو سمی وسائل سے ما لا ما ل کیا ہے ا س وقت د نیا کے 36ملین ہیکٹر علاقے میں با نس کا شت کیا جا تا ہے پا کستان میں 20ہزا ر ہیکٹر رقبے پر با نس کی کا شت کی جا ر ہی ہے ا ور ا س میں آ نے وا لے سا لو ں میں مز ید اضافے کا امکا ن ہے پا کستان میں مشینی انقلا ب کے ذ ریعے بانس انڈسٹر ی کو فروغ د ے کر ا س کے کا رو با ر ی امکا نا ت کو مز ید بڑھایادیا جا سکتا ہے با نس کو گھا س کے طور پر اگا یا جا تا ہے ا سے د نیا کے بلند تر ین گھا س کی فصل کا اعزا ز حاصل ہے ۔